جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر اُس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کا اگلا لینڈنگ گیئر اچانک بیٹھ گیا، جس کے باعث طیارے کا ناک والا حصہ زور سے زمین پر آ گرا۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کے مطابق گیٹ پر کھڑا تھا اور لاس اینجلس جانے والی پرواز کی تیاری جاری تھی۔ اس دوران طیارے پر صرف عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کے افراد موجود تھے، جبکہ مسافر سوار نہیں ہو رہے تھے۔
ایئرلائن کے مطابق اس واقعے میں کئی ملازمین زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ لفتھانزا نے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Following a gear collapse at the gate in Frankfurt, Lufthansa 787-9 D-ABPQ has been significantly damaged. Today’s LH450 has been canceled. We are awaiting more information on any potential injuries. pic.twitter.com/FTBK4m2WyS
— Flightradar24 (@flightradar24) June 4, 2026
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ طیارہ صرف ایک سال پرانا تھا۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام اور بوئنگ کمپنی نے بھی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کا اعلان کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارے کا اگلا حصہ اچانک نیچے جھکتا گیا اور کچھ ہی لمحوں میں ناک زمین سے ٹکرا گئی، جس سے ایئرپورٹ پر موجود عملے میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ بوئنگ 787 ماڈل کے لینڈنگ گیئر سے متعلق ایسا واقعہ سامنے آیا ہو، اس سے قبل بھی ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک اسی نوعیت کا واقعہ رپورٹ ہو چکا ہے۔




















