Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ کون سے پھول ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں؟

Now Reading:

وہ کون سے پھول ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں؟
صحت

وہ کون سے پھول ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں؟

پھول کو ہمیشہ سے ہی سجاوٹ کے لیے استعمال کیاجاتا رہا ہے تاہم موجودہ دور میں مختلف تحقیق کے نتیجے میں پھولوں میں موجود ایسے صحت بخش اجزاء سامنے آئیں ہیں جو کئی امراض میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گلاب کے ساتھ اب مختلف پھولوں کو ادویات میں استعمال کیا جارہا ہے ان میں کچھ آپ کی جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ کچھ آپ کے جذبات اور مزاج پرمثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ وہ کون سے پھول ہیں جانتے ہیں۔

لیوینڈر

لیوینڈراپنی مسحور کن خوشبو کے ساتھ صحت کے کئی مسائل کے حل کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ پھول مہاسوں والی جلد کے لیے اینٹی سیپٹک سکن واش کے طور پر کام کرتا ہے۔ مزید برآں، لیوینڈر ذہن کو سکون اور آرام دہ حالت میں رکھنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔ اس کی خوشبو جسم کو سکون دیتی ہے اور آپ کی نیند کو بہتر بناتی ہے۔ جبکہ اس پھول کے کچھ حصوں کو ہاضمے کی ادویات میں استعمال کیاجاتا ہے۔

میری گولڈ

Advertisement

میری گولڈ، جسے گیندے کا پھول کہاجاتا ہے، یہ معمولی نوعیت کے زخموں، اور یہاں تک کہ پھوڑوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس خوبصورت پھول میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس پھول سے تیار کی گئی چائے یا عرق ماہواری کے درد میں کافی حد تک مدد دیتی ہے۔

Advertisement

چمبیلی

چمیلی کی بھینی خوشبو اعصاب کو سکون فراہم کرتی ہے جبکہ اسے گھر میں رکھنے سے ایک مثبت اثر ہوتا ہےیہ افسردگی کے ساتھ ساتھ اعصابی تھکن کو بھی دور کرتی ہے۔ جیسمین میں سیلیسیلک ایسڈ، لینلول اور دیگر الکلائیڈز ہوتے ہیں جو پھول کو بطورجڑی بوٹیوں کے متعارف کراتے ہیں۔

کنول

Advertisement

اس پھول میں لینولک ایسڈ، آئرن، وٹامن بی کے ساتھ ساتھ وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے۔ حکمت میں اس پھول کو چہرے  پر اس کی سکون آور اور ٹھنڈک کی خصوصیات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ کنول سے تیار چائے ایسڈ ریفلوکس کے ساتھ ساتھ معدے کے السر سے نمٹنے میں مدد کر سکتی ہے۔

ہبیسکس

ہیبسکس رنگ برنگے پھولوں والا ایک پودا ہے جو اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت صدیوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ پھول بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر کا کام کرتا ہے آپ آسانی سے پھول سے ایک پیسٹ تیار کرکے بالوں میں لگاسکتے ہیں جو ان کی نشوونما کو بہتر بنانے کے ساتھ ان کی چمک کو بڑھانے میں مددفراہم کرے گا۔

اس پھول میں موجود بعض کیمیکلز بلڈ پریشر کواعتدال میں رکھنے اور پیٹ کے درد کو کم کرنے مدد کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر