Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت مند اور غیر خطرناک لگنے والی چھ وجوہات جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں

Now Reading:

صحت مند اور غیر خطرناک لگنے والی چھ وجوہات جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں

کینسر کی بیماری سے کیسے محفوظ رہا جا سکتا ہے ماہرین نے بتا دیا۔

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینسر ہونے کی کچھ وجوہات ایسی ہیں جو بظاہر ہمیں صحت مند اور غیر خطرناک لگتی ہیں لیکن اصل میں وہ ہمارے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اور کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔

کینسر کا شمار اُن مہلک بیماریوں میں کیا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والے امراض میں سر فہرست ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ ماضی کی بہ نسبت موجودہ دور میں سرطان کی تشخیص اور علاج معالجے کے حوالے سے جدید سے جدید سہولتیں میسّر ہیں۔

خیال رہے کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کے پھیلاؤ کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

کینسر کا سبب بننے والی چھے ایسی وجوہات جو بظاہر ہمارے لیے اچھی ہیں لیکن حقیقت میں انتہائی خطرناک ہیں:

سرف:

کپڑے دھونے کے لیے استعمال ہونے والا صابن اور سرف ہمارے لیے بہت خطرناک ہے کیونکہ ان میں ’1،4-ڈائی آکسین‘ نامی کیمیکل پایا جاتا ہے۔

سرف زہریلا مواد بھی کپڑوں پر چھوڑ دیتا ہے جو کہ کینسر کا باعث بنتا ہے۔

کپڑے دھونے والےصابن اور سرف کا استعمال تقریباً ہر گھر میں ہوتا ہے بظاہر یہ اچھی چیز ہے جو کہ ہمارے کپڑوں کو صاف ستھرا کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہونگے کہ یہ کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Advertisement

ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرف سے چوہوں کے جگر اور ناک میں کینسر ہوگیا تھا تو ایسے ہی یہ انسانی جسم کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

اس سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ اُن صابن یا سرف کا استعمال کیا جائے جن میں خطرناک کیمیکلز موجود نہ ہوں۔

سلوٹوں سے پاک ڈریس:

سلوٹوں سے کپڑوں کو دور رکھنے کے لیے ’فور مل ڈی ہائیڈ‘ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 جس طرح فور مل ڈی ہائیڈ مردہ جسموں کو تر وتازہ رکھتا ہے اُسی طرح یہ کپڑوں کو بھی سلوٹوں سے دور رکھتا ہے، مردہ جسم کو اس چیز سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا لیکن زندہ انسانوں کے لیے یہ ایک خطرناک بات ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ماہرین کے مطابق فورمل ڈی ہائیڈ کئی طریوں سے سانس اور ناک کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

اس سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ اُن شرٹوں کاانتخاب کریں جن کو پہننے سے پہلے استری کرنا ضروری ہو۔

یاد رہے کہ امریکی سائنس دانوں کے مطابق ایک مرتبہ کی دھلائی سے فورمل ڈی ہائیڈ کا خطرہ ساٹھ فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

آلو کے چپس اور دیگر چپس:

آلو کے چپس، ڈبل روٹی اور دیگرچپس بھی کینسر ہونے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

Advertisement

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو کے چپس، ڈبل روٹی یا دیگرچپس بنانے کے لیے تیز آنچ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آلو یاکوئی بھی دوسری چیز تیز آنچ پر پکتی ہے تو اس میں موجود کیمیکلز ہانڈی میں موجود دوسرے خطرناک کیمیکلز کے ساتھ مل کرایک خطرناک مادہ بناتے ہیں جس سے کینسرہونے کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

اس حوالے سے ایک امریکی سائنس دان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی بھی چیز کو فرائی کررہے ہیں تو اُسے بہت زیادہ ُبراؤن‘ نہیں کریں۔

دوسری جانب آلو کے چیس بنانے کے لیے آلوؤں کوپہلے سے کاٹ کر ایک پیالے میں پانی ڈال کر اُس میں بھگو دیں پھر دو گھنٹے بعد اُن کو فرائی کریں، اس طرح کینسر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

براؤن چاول:

Advertisement

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے جاری کردہ تحقیق کے مطابق براؤن چاول کے کچھ برینڈز اپنے چاولوں میں زہریلے مواد کا استعمال کرتے ہیں۔

اس وجہ سے یہ ہمارے جسم میں ڈی این اے کے مرمتی نظام کو متاثر کرتے ہیں ، جب خلیات کو نقصان پہنچتا ہے تو ڈی این اے واپس کام نہیں کرپاتااور یہی کینسر ہونے کا سبب بنتا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاول کو پانی میں بھگونے کے لیے ایک بڑے برتن میں اتنا پانی لیں کہ چاول سے چھے گنا زیادہ پانی ہو۔

فوم کے گلاس:

ایک امریکی سائنسدان کا کہنا ہے کہ اُس کی خواہش ہے کہ وہ فوم کے گلاسوں پر پابندی لگائے۔

Advertisement

یہ ’اسٹرین‘ سے بنے ہوتے ہیں، یہ ایک کیمیائی مادا بناتا ہے جو انسان کے ڈی این اے کو برباد کر دیتا ہے۔

اس سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ ہر قسم کے ’اسٹرین‘ سے خود کو دور رکھیں جیسے کہ کافی کپ اور اُن کے کورز، اس کے علاوہ ان ڈبوں میں کھانا بالکل بھی گرم نہیں کریں۔

دوسری جانب پولی اسٹرین کی نشاندہی کے لیے ڈبوں کے نیچے چھے لکھا ہوا دیکھیں۔

ای سیگریٹ:

سیگریٹ اور الیکٹرونک سیگریٹ کی مشابہت انتہائی حیران کن ہے پر کچھ سے کینسر کے چانسسز زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے ان تمام تر احتیاط پر عمل کر کے خود کو اس بڑی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر