Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری رگوں میں خالص کشمیری خون ہے ، مریم نواز

Now Reading:

میری رگوں میں خالص کشمیری خون ہے ، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری رگوں میں خالص کشمیری خون ہے، آپ سب کو کشمیرکے بیٹے نوازشریف اورشہبازشریف کی طرف سے سلام ہو۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس محبت سے آپ نے استقبال کیا ہے میں آپ سب کی مشکورہوں جبکہ یہاں ہرطرف عوام کا جم غفیرنظرآرہا ہے ، کشمیر کے نعرے لگاتی ہوں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی تھی ، میں جانتی ہوں اسکا نقصان ہوسکتا ہے لیکن عدالت بےشک ناراض ہوجائے میں کشمیرکےعوام سے ملے بغیرنہیں جاؤں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا نام سنتے ہی عمران خان پرکپکپی طاری ہوجاتی ہے، نوازشریف کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے مضحکہ خیزالزام میں نکالا گیا ہے جبکہ نوازشریف کوجیل میں قتل کرنے کی بھی سازش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صبح اورشام نوازشریف سےشروع ہوتی ہے ،ان کی نوازشریف سے جان نکلتی ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں عوام کی فلاح کی بات نہیں کی جاتی ہے۔

Advertisement

جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں نوازشریف کوروکنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے، پلاننگ کرنے سے نوازشریف کوروکتے توانکا کوئی نام ونشان نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن سے بیٹھ کرانکے گھرمیں گھس کر انہیں مارتے ہیں۔

نوازشریف کووزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا اور ان پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے”ووٹ کوعزت دو”کا بیانیہ کشمیرمیں بھی پہنچ گیا ہے، آزاد کشمیرکی وادیوں میں بھی ووٹ کوعزت دوکا نعرہ گونج رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن میں شکست نظرآئی تو انتخابی اصلاحات یاد آگئی جبکہ  عوام کی طاقت ہی انتخابی اصلاحات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا نعرہ ہے”جب آیا ہےعمران تو بکے گا سارا پاکستان” ، عمران خان کشمیرکے پہاڑوں کوبھی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں11 روپے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا لیکن قیمتوں کاعمران خان پرفرق نہیں پڑتا  کیونکہ وہ سائیکل پرجاتے ہیں۔

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی  کہا کہ نوازشریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئی ہیں جبکہ کشمیر کے چپے چپے پرنوازشریف کا نام لینے والے موجود ہیں۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر