Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں غیر آئینی ہیں ، الیکٹرونک ووٹنگ مشین الیکشن چوری کرنے کا نیا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  الیکشن چور وزیراعظم کی الیکشن اصلاحات اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کالا شاہ قانون ہے ، الیکشن ریفارمز کا غیر آئینی قانون پارلیمان میں بلڈوز کروایا اور اب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کو پاس کرانے کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لانے سے آپ کی نالائقی ، نااہلی اور کرپشن نہیں چھپے گی ، عوام کا ووٹ دینے کا حق چھیننے دیں گے اور نہ ہی اظہار کی آئینی آزادی سلب کرنے دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کی مثالیں دینے والا آئینی حقوق، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے معاملے میں بدترین آمرنکلا ہے، عمران صاحب چاہتے ہیں کہ ان کی سرپرستی میں کرپشن جاری رہے اور کوئی نہ بولے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب چاہتے ہیں کہ آٹا، چینی، دوائی، گیس اور بجلی کے نام پر قوم کو لوٹتے رہیں اور کوئی نہ بولے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب چاہتے ہیں کہ وہ ملک کی معیشت کو قتل کریں، بے روزگاری کا عذاب لائیں اور کوئی کچھ نہ بولے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران صاحب چاہتے ہیں کہ وہ ملک اور عوام کے مفادات کو اپنی کرپشن نالائقی کی بھٹی میں پھینکیں اور کوئی تنقید نہ کرے،  عمران صاحب سچ بولنے والوں کو آپ ختم نہیں کرسکتے اور نہ ان کی زبانوں کو غلام بنا سکتے ہیں۔

 

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر