Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم عمر نظر آنے کے ایسے جاپانی ٹوٹکے جو ہر کوئی استعمال کرنا چاہے

Now Reading:

کم عمر نظر آنے کے ایسے جاپانی ٹوٹکے جو ہر کوئی استعمال کرنا چاہے

جاپانیوں کی جلد بے داغ ، جھریوں سے پاک ہوتی ہے ،  چالیس سال کی عمر کے لوگوں کی جلد بیس سال کے لوگوں کی طرح ہوتی ہے۔

جاپانی اپنی جلد کو اس طرح چمکدار بنانے کے لیے جو ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں ان کے بارے میں ہم آج آپ کو بتائيں گے۔

1: سبز چائے کا استعمال

 جاپانی لوگ سبز چائے کا استعمال بہت زيادہ کرتے ہیں کیوں کہ وہ ایک ایسا مشروب ہے جو جسم کے لیے بہتر ہوتا ہے بلکہ اس سے ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جلد بھی زہریلے مادوں سے پاک ہوتی ہے۔

2: باقاعدہ مساج

Advertisement

باقاعدہ مساج جاپانی قوم کی وہ عادت ہے جو کہ ان کے کم عمر نظر آنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مساج سے چہرے کا دوران خون بہتر ہوتا ہے اور اس سے جلد پر چمک آتی ہے اس کے علاوہ اس سے تھکن میں بھی نجات ملتی ہے۔

اس لیے اگرآپ کم عمر نظر آنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مساج کی عادت کو اپنا ضروری ہے کیوںکہ چہرے کے چالیس ایسے مسلز ہوتے ہیں جو کہ ٹینشن کی صورت میں چہرے پر جھریاں بننے کا سبب بنتے ہیں۔

اس لیے مساج کے ذریعے ان مسلز کو ریلیکس کیا جا سکتا ہے اور جھریوں کے بننے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے۔

3: کلینزر کے طور پر قدرتی اشیا کا استعمال

جاپانی خواتین چہرے کی جلد کی صفائی کے لیے قدرتی کلینز پر انحصار کرتی ہیں کیوں کہ کیمیکل والی اشیا جلد کی صفائی کے دوران اس کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

Advertisement

کیوں کہ وہ جلد کے اندر موجود نمی کا بھی خاتمہ کر دیتی ہیں، جس سے جلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں اس وجہ سے چہرے کو دھوتے ہوئے اپنی جلد کی مناسبت سے ایسے قدرتی اجزا کا انتخاب جاپانی خواتین کی اولین پسند ہوتی ہے۔

خشک جلد کے لیے چکنی اشیا کا استعمال جب کہ چکنی جلد کے لیۓ خشک قدرتی اجزا کا استعمال جاپانی خواتین خاص طور پر کرتی ہیں۔

4: ٹونر استعمال نہیں کرتی ہیں

جاپانی خواتین اپنی جلد پر کسی بھی قسم کا ٹونر استعمال نہیں کرتی ہیں ان کا یہ ماننا ہے کہ ٹونر جلد کی قدرتی چکنائی بھی ختم کر دیتا ہے۔

اس وجہ سے خشک جلد پر جھریاں جلدی پڑ جاتی ہیں اسی وجہ سے جاپانی خواتین جلد پر کسی بھی قسم کا ٹونر استعمال نہیں کرتی ہیں۔

5: ایک دن میک اپ سے پاک چہرہ

Advertisement

جاپانی خواتین کا یہ ماننا ہے کہ مستقل طور پر میک اپ پروڈکٹ کا استعمال جلد کے مسام بند کر دینے کا باعث بن سکتا ہے۔

اس لیے ہفتے میں ایک دن وہ جلد کو ان تمام اشیا سے دور رکھ کر قدرتی حالت میں چھوڑ دیتی ہیں اس سے ان کی جلد کو قدرتی طور پر طاقت ملتی ہے اور وہ صحت مند ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر