اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آفس سے رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے جب کہ وزیراعظم آفس نے ملاقات کی یقین دہانی کرادی ہے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کو شیڈول میں شامل کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملاقات کے حتمی وقت سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات جلد متوقع ہے تاہم یہ ملاقات آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال تک محدود ہوگی۔
ادھر بجٹ کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات آج ہوچکی ہے جب کہ بجٹ سے متعلق دونوں جانب کی اعلیٰ سطح کی ملاقات بھی جلد شیڈول کی جائے گی۔
















