Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک ہوگا

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں