Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، عالمی میڈیا پر بھرپور کوریج

پاکستان ایک بار پھر امریکہ ایران کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ثالث کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، رائٹرز

ایران امریکہ کشیدگی میں کمی اور مستقل و پائیدار امن کے لیے پاکستان کا کردار بڑھ گیا۔

رائٹرز اور بلومبرگ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران کو خطے میں سفارتی ڈیڈلاک توڑنے اورکشیدگی میں کمی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان ایک بار پھر امریکہ ایران کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ثالث کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، دورے سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اعلیٰ امریکی حکام سے بات چیت ہوئی تھی۔

  بلومبرگ کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ پٹری پر لانا ہے تنازع اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی اور تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی معیشت اور خطے کے استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

متعلقہ خبریں