کراچی: پی ایس ایل 11 کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 15 واں میچ کراچی میں کھیلا گیا جس میں پشاور نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
حیدر آباد کنگز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.2 اوورز میں 145 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پشاور زلمی نے مقررہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
Peshawar Zalmi hold their nerve to pull off a last-ball chase as Kingsmen continue their wait for a maiden HBL PSL win.#HBLPSL11 | #NewEra | #HKvPZ pic.twitter.com/bn84PVKyMv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 8, 2026
پشاور زلمی اننگز
کپتان بابر اعظم نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جب کہ کوسل مینڈس 27، مائیکل بریسویل 25، فرحان یوسف 15 اور محمد حارث 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
حیدر آباد کے صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد علی، مہیش تھیکشنا، حسن خان اور حنین شاہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
حیدر آباد کنگز مین اننگز
کوسل پریرا 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ مارنس لبوشین 27، معاد صداقت 17 اور صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پشاور کے افتخار احمد اور صفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ ایک وکٹ عامر جمال کے حصے میں آئی۔




















