Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پہلا رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پہلا رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان 1447 ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ 18 فروری کی شام چاند نظر آنے کا مناسب امکان بتایا جارہا ہے۔

چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی، کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ اور چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے، جس کے پیش نظر چاند کے نظر آنے کے امکانات بہتر ہیں۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔