Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں موسم خوشگوار؛ ٹھنڈی ہوائیں، مزید بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز بارش کی توقع نہیں ہے

کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز بارش کی توقع نہیں ہے۔ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے اثرات ملک کے مختلف علاقوں میں کل (4 اپریل) تک برقرار رہیں گے۔

تاہم کراچی میں اپریل کے مہینے کے دوران 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

حالیہ بارش کے دوران 38.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ اس سے پہلے 2 اپریل 1985ء کو ریکارڈ ہونے والی 37 ملی میٹر بارش سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اپریل کے مہینے کا اوسط درجہ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے تاہم گزشتہ رات درجہ حرارت معمول سے 5.8 ڈگری کم رہا جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔