کراچی کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے وقت گرج چمک والے بادل بارش برسا کر گزر گئے تاہم شہر میں حبس اور شدید نمی برقرار ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے وقت گرج چمک والے بادلوں نے بارش برسائی اور آگے بڑھ گئے جس کے بعد موسم مزید مرطوب ہوگیا۔
بارش کے باوجود کراچی کے کئی علاقوں میں حبس برقرار ہے جب کہ ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور گھٹن کا سامنا ہے۔
حیدرآباد کے قریب اس وقت گرج چمک والا طوفانی بادل موجود ہے جس کے باعث رات کے اوقات میں کراچی کے قریب مزید ایسے بادل بننے کا امکان ہے۔
آج رات گرج چمک والے بادل کراچی پر اثر انداز ہوسکتے ہیں جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
بارش کے دوران تیز ہوائیں اور آندھی بھی چل سکتی ہے جب کہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


















