امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری دو ہفتوں پر محیط جنگ کے دوران تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق رواں ماہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کےدوران تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے،جن میں سے 96 فیصد علاج کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔
آپریشن ایپک فیوری کےدوران اب تک 17 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 427 زخمی ہوئےہیں،پینٹاگون نے ایران جنگ میں زخمی ہونےوالےدرجنوں امریکی فوجیوں کی مکمل تفصیلات عام نہیں کیں۔
امریکی فوج نے اردن میں ہلاک ہونے والےدو فوجیوں کی شناخت بھی ظاہرکر دی ہے،ہلاک اہلکاروں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلرجیمز اور 19 سالہ ازابیلا گونزالیس شامل ہیں۔
اردن میں متعددامریکی اہلکار زخمی ہوئےجبکہ کئی ہیلی کاپٹروں کو بھی نقصان پہنچا،امریکی حکام کا مؤقف ہےکہ یہ معلومات آپریشنل سکیورٹی کے پیش نظر عوامی سطح پرجاری نہیں کی گئیں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے جمعہ کو ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی۔




















