Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واشنگٹن کا ایران کے خلاف بڑے آپریشن پر غور، اسرائیل کی شمولیت کا بھی امکان

امریکا نے تہران کے قریب یا جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا،فاکس نیوز

واشنگٹن میں ایران کے خلاف ممکنہ بڑے آپریشن کے آپشن پر غور جاری ہے، ٹرمپ کے جنگ بڑھانے کے فیصلے کی صورت میں اسرائیل کی شمولیت کا امکان ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکا نے تہران کے قریب یا جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا، بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع ہوا تویہ پالیسی تبدیل ہو سکتی ہے، مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی طیاروں کی تعیناتی،حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی واپسی موجودہ حملوں سے زیادہ شدید ہوگی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹکام نے کہا کہ ایران پر ’حملوں کے ایک اور مرحلے‘ میں ایرانی فوج کے کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاع کے نظاموں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملے جاری رکھنے کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

سینٹکام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے اور مئی کے آغاز سے اب تک سینٹکام فورسز نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں کو آبنائے عبور کرنے اور 45 کروڑ بیرل خام تیل کی ترسیل میں مدد فراہم کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج تیار اور مستعد ہیں کہ اگر ایران آبنائے ہرمز عبور کرنے والے سویلین ملاحوں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرے تو اسے جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

متعلقہ خبریں