Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش نے چین سے جنگی طیارے خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کردی

طیاروں کی خریداری کی تجویز منظوری کے لیے وزارت خزانہ اور مسلح افواج کے ڈویژن کو ارسال کردی گئی

بنگلا دیش نے چین سے جدید J-10CE جنگی طیارے خریدنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق طیاروں کی خریداری کی تجویز منظوری کے لیے وزارت خزانہ اور مسلح افواج کے ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

جنوبی چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش نے چین کے 4.5 نسل کے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مختصر جنگ کے دوران چینی ساختہ J-10 طیاروں کی کارکردگی نے بنگلہ دیش کی توجہ حاصل کی۔

بنگا دیشی وزیراعظم کے اطلاعات و نشریات کے مشیر زاہد الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ مالی سال کے دوران طیاروں کی خریداری کے لیے مطلوبہ بجٹ مختص کردیا گیا تو معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز فوری طور پر کیا جاسکتا ہے تاہم بجٹ مختص نہ ہونے کی صورت میں یہ معاملہ آئندہ مالی سال تک مؤخر ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے دفاعی خریداری کے منصوبے میں چینی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹرز، وی آئی پی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کی خریداری بھی شامل ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے جدید جنگی طیاروں اور دیگر دفاعی سازوسامان کے حصول کا یہ منصوبہ اس کی دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں