بول نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ گیارہویں جماعت کی کتاب عمرانیات میں معاشرتی تبدیلی کے حوالے سے رکاوٹ بننے والے عناصر سے متعلق قابل اعتراض مواد ہےجس بناء پرپنجاب بورڈ کی ٹیمیں مارکیٹ سے کتابیں اٹھا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بول ذرائع نے بتایا کہ ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر فاروق منظور نے کہا ہے کہ انہوں نے گیارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب پر قابل اعتراض مواد کی بنیاد پر پابندی عائد کرتے ہوئے پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔اس کتاب میں معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ بننے والے عناصر سے متعلق قابل اعتراض مواد تھا ۔
عمرانیات پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب میں بھی شامل نہیں۔
ڈاکٹر فاروق منظور نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمرانیات کی کتاب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب میں بھی شامل نہیں ہے۔ پرائیوٹ پبلشر کو این او سی کے بغیر عمرانیات کی کتاب چھاپنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اوراسی وجہ سے پنجاب بورڈ کی ٹیمیں مارکیٹ سے کتابیں اٹھا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News