Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حوثیوں کا سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان

سعودی عرب نے یمن کا زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے محاصرہ کر رکھا ہے، حوثی ترجمان

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

حوثی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ بارہ برس سے یمن کا زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے محاصرہ کر رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں یمنی شہری شدید انسانی بحران کا شکار ہیں۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے خلاف بحری پابندیاں فوری طور پر نافذ کردی گئی ہیں اور آئندہ کارروائیاں بھی اسی حکمت عملی کے تحت جاری رکھی جائیں گی۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں میزائل حملے کیے گئے جب کہ ان اقدامات کا مقصد سعودی حکومت پر دباؤ بڑھانا اور یمن کے محاصرے کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

حوثی ترجمان نے مزید کہا کہ ان کی کارروائیاں ’’آنکھ کے بدلے آنکھ‘‘ کی پالیسی کے تحت کی جارہی ہیں اور جب تک یمن پر عائد محاصرہ ختم نہیں ہوتا، مزاحمتی اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں