Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں روکنے سے متعلق قرارداد مسترد کردی جبکہ ایوانِ نمائندگان نے قرارداد کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین ہولن کی پیش کردہ وار پاورز ریزولوشن پر سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی تاہم قرارداد 47 کے مقابلے میں 49 ووٹوں سے مسترد ہو گئی اور مطلوبہ حمایت حاصل نہ کر سکی۔

قرارداد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدایت دینے کی تجویز دی گئی تھی کہ وہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے امریکی افواج واپس بلائیں۔

ووٹنگ کے دوران ریپبلکن سینیٹر سوسن کولنز نے اپنی جماعت کی پالیسی کے برخلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹرمین نے اپنی پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔

دوسری جانب امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی تاہم یہ قرارداد رکنِ کانگریس پرامیلا جیاپال نے پیش کی تھی۔

ایوانِ نمائندگان میں قرارداد کے حق میں 214 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا۔

متعلقہ خبریں