پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کردی۔
دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہا کہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے، آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہےْ
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بھارتی عوام نہ صرف مودی سرکار کی ناکام عسکری پالیسیوں سے نالاں ہیں بلکہ اس کی داخلی انتہاپسند سوچ سے بھی سخت بیزار ہیں، فوجیوں کے اہل خانہ کے مسلسل احتجاج اور دباؤ کے بعد بھارتی حکومت ہلاکتوں کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے اور نام ظاہر کرنے پر مجبور ہوئی۔



















