براڈ پیک حادثے کے نتیجے جاں بحق ہونے والے پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں اسکردو سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئیں۔
براڈ پیک پر 31 جولائی کو برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز پاکستان آرمی ایوی ایشن اور زمینی سرچ ٹیموں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں برآمد کی گئیں جنہیں آج متعلقہ ممالک کے پرچموں میں لپیٹ کر اسکردو سے ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ پہنچادیا گیا۔

اسلام آباد پہنچنے پر انہیں متعلقہ سفارت خانوں کے حوالے کیا جائے گا، جہاں سے انہیں ان کے آبائی ممالک روانہ کیا جائے گا۔
پاک فوج اس تمام عمل میں سول انتظامیہ اور سفارتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

















