Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ادارے کی جدید کاری اور مضبوط قیادت پر زور

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور نئے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے ڈاکٹر عثمان انور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں ایف آئی اے ایک مثالی اور مؤثر ادارہ بنے گا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کو جدید، مضبوط اور مؤثر ادارہ بنانے کے لیے حکومت کی مکمل حمایت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی استعداد بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کا بھرپور استعمال کیا جائے گا تاکہ ایف آئی اے عالمی معیار پر پہنچ سکے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی اے میں بہتری لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے ایف آئی اے میں زیرتعمیر کمیٹی روم کا بھی معائنہ کیا اور ادارے کی جدید ضروریات کے مطابق ازسرنو تعمیر و تزئین و آرائش کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں