Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا جوابی وار؛ امریکی فوجی تنصیبات اور ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ کارروائیاں ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کے جواب میں کی گئیں

تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آپریشن “لائٹننگ” کے سولہویں مرحلے کے دوران کویت میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں اور ریڈار سسٹم کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ العدیری کیمپ میں موجود ایک اسلحہ ڈپو اور علی السالم ایئر بیس پر پیٹریاٹ ریڈار اور فضائی نگرانی کے ایک ریڈار کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کے جواب میں کی گئیں جن میں شہری انفرااسٹرکچر اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراقی حکام کے مطابق اربیل میں امریکی قونصل خانے کے قریب ایک حملہ آور ڈرون کو تباہ کر دیا گیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں