Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جاسکتی، عباس عراقچی

‘ایران کو نہ دھمکی دی جاسکتی ہے اور نہ لالچ’

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جاسکتی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایران کو نہ دھمکی دی جاسکتی ہے اور نہ لالچ۔

انکا کہنا تھا کہ 12 روزہ جنگ سے پہلے ایران کو مذاکرات میں لالچ دینے کی کوشش کی گئی تھی، جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں اور اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے، دنیا کو احساس ہوگیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی اصل طاقت ہے۔

متعلقہ خبریں