Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چند منٹ کی چہل قدمی بھی دماغ کے لیے مفید قرار

Now Reading:

چند منٹ کی چہل قدمی بھی دماغ کے لیے مفید قرار

 ورزش اور چہل قدمی انسانی دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے، سائنسدانوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق کردی گئی۔
نئی تحقیق سامنے آئی ہے کہ صرف دو منٹ کی واک بھی فوری طور پر دماغ اور یادداشت کو بہتر بناسکتی ہے۔
اگرچہ اس میں صرف 13 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے جن کی عمریں 18 سے 35 برس تھیں لیکن شماریاتی لحاظ سے یہ سروے اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے دنیا کے دیگر حصوں میں ہونے والی 13 تحقیقات کا باریکی سے جائزہ بھی لیا ہے۔
اس سے پہلے بھی کئی تحقیقات سے ظاہر ہوچکا ہے کہ ورزش کرنے اور دوڑنے سے دماغ میں ایسے پروٹین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے جسے ’برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفِک فیکٹر‘ کہا جاتا ہے۔

Advertisement
یہ پروٹین ایک جانب تو یادداشت کو مضبوط بناتا ہے تو دوسری جانب کسی بھی کام پر ہماری توجہ اور ارتکاز میں اضافہ کرتا ہے۔ لیکن اب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے صرف دو منٹ سائیکل چلانے، دوڑنے یا تیز قدموں سے چہل قدمی کرنے کے عمل کو دماغ کے لیے مفید قرار دیا ہے۔
اس ضمن میں سویڈن کی دو جامعات، جونکوپنگ اور لنکوپنگ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک جانب تو درجن بھر افراد پر تحقیق کی ہے لیکن ساتھ ہی لگ بھگ 13 عالمی مطالعات کا جائزہ بھی لیا ہے۔
جب شرکا کو چند منٹوں تک دوڑایا گیا یا سائیکل چلانے کو کہا تو اس کے ایک گھنٹے کے اندر 15 بے ربط الفاظ کا ٹیسٹ لیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں ان افراد کی کارکردگی بہتررہی جو دو منٹ تک دوڑے تھے یا پھر سائیکل وغیرہ چلائی تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہےکہ معمولی وقت کی جسمانی ورزش بھی ایک گھنٹے کے اندر اندر اپنے مثبت اثرات ظاہر کرتی ہے۔
اس تحقیق کے بعد جامعات کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر آپ مصروف ہیں تو دن میں کئی بار ایئروبک ورزش، یا جسمانی ورزش کی جاسکتی ہے جبکہ مختصر وقت کے لیے چہل قدمی کرتے ہوئے دماغی صلاحیت کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر