Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں مطلع ابر آلود، رم جھم سے موسم خوشگوار

کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے

ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کے ساتھ ہی شہرقائد کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے صبح اور رات کے اوقات میں رم جھم، آج بھی بونداباندی اور مضافات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔