وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کے میکرو اکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے باعث ملکی معیشت کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب کی امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے امریکی وزیر خزانہ کو پاکستان کے میکرواکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے سفر سے آگاہ کیا
وزیرخزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی… pic.twitter.com/bYdKRDFXpt
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) July 21, 2026
سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کو عالمی سرمایہ جاتی منڈیوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لیے امریکا کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور مشترکہ اسٹریٹجک منصوبوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثنا، وزیر خزانہ نے یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جس میں توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، معدنیات، خوراک اور زراعت سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب کی یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے نمائندوں سے ملاقات
توانائی، آئی ٹی، انفراسٹرکچر، معدنیات خوراک اور زراعت جیسے ترجیحی شعبہ جات میں ڈی ایف سی کے بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں: وزیرخزانہ
ڈی ایف سی کی جانب سے… pic.twitter.com/AQCotT8zbh
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) July 21, 2026
اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان ان شعبوں میں ڈی ایف سی کے مؤثر تعاون کی خواہاں ہے۔ انہوں نے بندرگاہوں، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، دواسازی، مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کی بہتری پر ڈی ایف سی کی خصوصی توجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترجیحات حکومت پاکستان کے ترقیاتی وژن سے مکمل ہم آہنگ ہیں۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈی ایف سی کے وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے، سرمایہ کاری کے قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کرنے اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ کاروباری منصوبے تشکیل دینے کی دعوت بھی دی۔




















