آزادکشمیر کے امن وامان اور ہم آہنگی کے درپے شرپسند کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا ہرگزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتا جارہا ہے۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی مذموم سازش افغان طالبان اورفتنہ الہندوستان جیسی انتہاپسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم تنظیم کا سرغنہ امان آزادکشمیر کے لوگوں کو اپنے بچے اسکول بھیجنے سے منع کررہا ہے۔
ویڈیومیں شرپسند تنظیم کے سرغنہ امان کو یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بچوں کو اسکول بھیج کرکیا کروگے؟
ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کی طرف سے آزادکشمیر کےلوگوں کوان کے بچے اسکول بھیجنے سے منع کرنا شرپسند ٹولے کی عوام دشمنی کا سب سے بڑا ثبوت ہے آزاد کشمیر میں اسکولوں کا بائیکاٹ نوجوانوں کو ریاست مخالف ایجنڈے کا ایندھن بنانے کی مذموم سازش ہے، فتنہ الہندوستان بھی اسی مکروہ پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ شرپسند کمیٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کے دعووں کے برعکس اپنے بھارتی سرپرستوں کی ایماء پر آزادکشمیر کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنا چاہتی ہے۔
















